ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سب سے زیادہ عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والا ملک بن گیا

یوکرین پرحملے کے بعد روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

 عالمی پابندیوں کا ڈیٹا بیس جمع کرنے والی castellum.ai کے مطابق، یوکرین پرحملے کے صرف 10 کے اندرروس عالمی پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

عالمی پابندیوں کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر2ہزار778 پابندیاں عائد کیں جبکہ روس پرعائد مجموعی پابندیوں کی تعداد 5ہزار530ہوگئی ہے۔

سخت عالمی پابندیوں کا سامنے کرنے والے ممالک میں ایران دوسرے اورشمالی کوریا تیسرے نمبرپرہے۔ 

یوکرین پرحملے کے نتیجے میں روس پرامریکہسمیت دیگرممالک نے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ روس سے تیل کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کرنے پربھی غورکررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں