ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی کشیدگی، شائقین کو اسٹیڈیم سے نکلنے میں پریشانی کا سامنا رہا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )پنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز سیاسی صورتحال کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہنے والے شائقین کو پنڈی اسٹیڈیم سے واپسی پر سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر تمام راستے بند کردیے گئے تھے۔ جب کہ اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ تھی۔اس دوران دونوں ٹیمیں بھی اسٹیڈیم میں ہی محصور رہیں۔ کافی دیر تک کھلاڑیوں کو ہوٹل جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ، آسٹریلوی ہائی آفیشلز نے میڈیا باکس کا دورہ کیا اور موجود آسٹریلین صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صحافیوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں