ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کی پی ٹی وی حملہ کیس میں استثنیٰ نہ لینے کی درخواست منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کے کیس میں صدر پاکستان عارف علوی کی آئینی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے استغاثہ کے دلائل سنے جس میں تسلیم کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی محرک تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کے جج محمد علی وڑائچ نے کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی، عدالت کی جانب سے عارف علوی کی درخواست پر علیحدہ فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت کی دائر کردہ درخواست میں شواہد کی کمی کے سبب 2014 کے مقدمے سے بریت کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل عدالت نے آئینی استثنیٰ کے باعث عارف علوی کے خلاف کارروائی نہ کرتے ہوئے ان کا کیس آئین کی دفعہ 248 (2) کے تحت علیحدہ کردیا تھا۔

مذکورہ دفعہ میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی عدالت میں صدر یا گورنر کے خلاف ان کے عہدے کی مدت کے دوران کوئی بھی فوجداری کارروائی نہیں کی جائے گی‘۔

رواں ماہ کی 4 تاریخ کو عارف علوی نے دو علیحدہ درخواستیں دائر کی تھیں، ایک درخواست میں آئینی استثنیٰ ختم کرنے جبکہ دوسرے میں ضابطہ فوجداری 265 کے تحت شواہد کی کمی کے سبب بریت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے درخواست کی سماعت کی، پروسیکیوشن کی جانب سے دونوں درخواستوں کی حمایت کی گئی اور یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ عارف علوی کے خلاف درج آئی ایف آر سیاسی طور پر محرک تھی۔

منبع: ڈان نیوز

The post صدر مملکت کی پی ٹی وی حملہ کیس میں استثنیٰ نہ لینے کی درخواست منظور appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں