ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر مظاہرہ

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر احتجاج شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مشتعل شہریوں نے ناصریہ شہر میں مظاہرہ کیا،جس میں 500سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ادھر حکومتی عہدے داروں نے مختلف بیانات اور اقدامات کے ذریعے بڑھتے ہوئے غصے کو دور کرنے کی کوشش شروع کردی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔ حکام نے کھانے پینے کی اشیااور تعمیراتی سامان پر کسٹم ڈیوٹی 2ماہ کے لیے معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

The post عراق میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر مظاہرہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں