ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے ایچ اے کے تحت سہ روزہ کوچنگ ورکشاپ کااختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت ماسٹر ٹرینر ایف آئی ایچ اکیڈمی کے بہترین کوچز میں شمار ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ ولڈ کپ 1994 کے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن طاہر زمان کی زیرنگرانی سہ روزہ کوچنگ ورکشاپ کے آخری سیشن کے دوران ماسٹر ٹرینر اولمپئین طاہر زمان نے گیند کو حرکت دینے اور گیند سے حرکت کرنے کے لئے ضروری موضوعات کا احاطہ کیا جن میں ہاکی اسٹک گرپس، باڈی پوزیشن، فالو تھرو وغیرہ شامل تھے، ماسٹر ٹرینر نے کھیل، ڈیبریفینگ، بریفنگ کے حوالے سے شرکاء کے علم کو بھی سراہا۔اس موقع پر کوچز نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں عملی طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سیشن کے اختتام پر سندھ کے سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان اختر عنایت بھرگڑی نے عملی سیشن کا مشاہدہ کیا اور کوچز میں سرٹیفکیٹ تقسیمکیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں