ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے کرکٹر بعد میں چیئرمین ہوں، رمیز راجا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین بعد میں اور کرکٹر پہلے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہر چیز کو کرکٹ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت پیچھے ہے، انفرااسٹرکچر کے حوالے سے بھی اور وکٹ کے حساب سے بھی، تو ہمیں اس پر بہت کام کرنا پڑے گا جس میں ہمیں وقت لگے گا۔ رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے، ہم نے چھوٹے چھوٹے قدم لے کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی ہے، آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ ٹیم آئی تو شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں نظرآئی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز مختلف لحاظ سے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے بھی یہ سیریز بہت اہم ہے، کوشش کریں گے پاکستان کی وکٹوں میں جان ڈالیں لیکن اس کام میں وقت لگے گا۔ سندھ میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زاہد محمود، شاہ نواز دھانی سندھ میں ٹیلنٹ کی مثالیں ہیں، ہم نے وزیراعلی سندھ سے کہا ہے کہ ایسے اسپاٹ بتائیں کہ جہاں سے ہم ٹیلنٹ تلاش کر سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں