ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے ٹیلنٹ کیلیے کاروباری افراد کرکٹ کی سرپرستی کریں ، محمد وسیم

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو قابل ستائش ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ تاجروصنعتکار آگے بڑھ کر کلبوں، اسکولوں اور علاقائی کرکٹ کی سرپرستی کر یں کیونکہ ان کا تعاون نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے اور ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل کے فروغ کے لیے فنانس کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،کھیلوں کی سرپرستی کر کے نئے کھلاڑیوں کو پروموٹ کر نے میں کاروباری برادری کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے کاروباری برادری کے تعاون کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ان تک پہنچنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ملک میں کرکٹ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ اب پاکستان میں واپس آچکی ہے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ کھیلوں کی گلوبل انڈسٹری کی مالیت چار سو ارب ڈالر سے زائد ہے لہذا پاکستان کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دے کر اپنی معیشت میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے کاروباری اداروں کی بقا اور ترقی کا انحصار کھیلوں کی صنعت پر ہے لہذا کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں