ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینٹی ڈوپنگ آگاہی مہم تربیتی کیمپس میں لازمی حصہ قار

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اینٹی ڈوپنگ آگاہی مہم کو تربیتی کیمپوں کا لازمی حصہ قرار دے دیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے میڈیا ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے متعلقہ میڈیکل ونگ کو باقاعدہ ہدا یات جاری کر دی گئیں ، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد اور لاہور سینٹرز میں بین الاقوامی گیمز کی تیاری کے لیے مختلف کھیلوں تربیتی کیمپس جاری ہیں، جس کے لیے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا جو کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی صدر بھی ہیں کی خصوصی ہدایات پر اینٹی ڈوپنگ مہم کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپوں کے دوران اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے خصوصی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں اور کوچز کو اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی( واڈا) کے پروگرامز کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی اور اس مہم کو موثر بنانے کے لئے آگاہی بینرز، پمفلٹس اور ویڈیو کلپس بھی جاری کی جائیں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں