ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا سے سخت کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں ،ثقلین مشتاق

لاہور (نمائندہ خصوی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سخت کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، سیریزجیتنے کے لئے خواہش ہے کہ لاہور ٹیسٹ کا نتیجہ ہمارے حق میں نکلے۔ انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے خود پر اعتماد کیا اور ناممکن کو ممکن بنایا، اسی طرح لاہور میں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا ڈومیسٹک کرکٹ سے مقابلہ نہیں کر سکتے ، کراچی ٹیسٹ کا اختتام جس طرح ہوا اس سے تاریخ بنی ہے، کھلاڑیوں نے خود پر اعتماد کیا اور ناممکن کو ممکن بنایا ہے، میں خوشں نصیب ہوں کہ میرے پاس یہ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب کو یقین تھا کہ میچ کو آسٹریلیا کے ہاتھ میں نہیں جانے دیں گے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں