ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیئم: شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی،متعدد افراد ہلاک

بیلجیم کے جنوبی شہر اسٹریپی براقنی میں کارنیوال کی تقریب میں شریک افراد پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی ہے۔

خبر کے مطابق، اس واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

قریبی شہر کے میئر نے بتایا ہے کہ تیز رفتار سے ایک کار ہجوم پر چڑھ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بارہ افراد شدید زخمی ہیں اور 20 افراد کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ ایک حادثہ تھا یا پھر جان بوجھ کر ہجوم پر گاڑی چڑھائی گئی۔

دارالحکومت سے 50 کلومیٹر دور واقع اس شہر میں ہنگامی سطح پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں