روس کے وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ "مغربی ممالک روس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مغربیوں نے روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے”۔
لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ گورچاکوف ڈپلومیٹ وقف کےاجلاس سے خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہٹلر دور میں مستعمل اصطلاح "ٹوٹل وار” کو اس وقت مغرب روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے”۔
لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے روس کے خلاف ٹوٹل اور ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مقاصد بھی کوئی ڈھکے چھُپے نہیں ہیں۔ انہوں نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر روس کی اقتصادیات اور بحیثیت ایک کُل کے روس کو ختم کرنے کی خواہش کا اعلان کر دیا ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ "روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔ مغربی ممالک اقوام متحدہ کے فیصلوں کا رُخ موڑنے کے لئے اُکساوا پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں”۔
لاوروف نے کہا ہے کہ "مغرب کے علاوہ دیگر عالمی ممالک کی اکثریت کسی یک طرفہ کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اسی وجہ سے مغرب شدید دباو میں آیا ہوا ہے۔یوکرین کی جوہری اسلحہ بنانے کی خواہش ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔ اسی طرح یوکرین کے عسکری بیالوجک پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پینٹاگون کی طرف سے ملک میں کم از کم تین درجن لیبارٹریاں قائم کرنے پر بھی ہمیں تشویش ہے”۔