کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے 2 ہزار ٹن چاول کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی ایشیا ئی ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔ دیوالہ ہوتے اس ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر اتنی نچلی سطح پر چلے گئے ہیں کہ اب ملک کے پاس تیل خریدنے کے لیے ڈالر نہیں بچے۔ بجلی نہ ہونے سے ملک کے اکثر علاقے تاریک ہوچکے ہیں، کاغذ نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں بچوں کے امتحانات ملتوی کیے جاچکے ہیں ۔ کولمبو میں چینی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ سری لنکن حکومت کی درخواست پر بیجنگ کی جانب سے 25 لاکھ امریکی ڈالر کے چالوں کی امداد دی جارہی ہے۔