ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پچ ٹھیک تھی ، ہم سے غلطیاں ہوئیں ، بابر اعظم

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہآسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملا، شکست کی ایک وجہ یہ بھی بنی۔تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ جیت کا عزم لیے میدان میں اترے تھے، وکٹیں گرنے پر مہم کمزور پڑگئی، ساجد خان کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی اچھے اسٹروکس سے ہدف کا تعاقب جاری رکھا۔انہوں نے بتایا کہ پِچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک جیسی تھی، پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملا، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نعمان علی اچھی بولنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، اس لیے ان کو زاہد محمود پر ترجیح دی، حسن علی میچ ونر ہیں، کبھی اچھے کرکٹرز سے بھی پرفارمنس نہیں ہوتی، یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں