ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں نیدرلینڈز کو شکست دیدی

مائونٹ منگنوئی :نیوزی لینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیدی، نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم 49.4اوورز میں 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی،

نیدرلینڈز کی جانب سے مائیکل ریپن 67 اور پیٹرسیلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹیکنر نے چار، کائل جیمیسن نے تین جبکہ میٹ ہینری ، گرینڈ ہوم اور مائیکل ریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا،

نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ ایک سو تین رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ہینری نیکلولس نے 57 رنز بنائے،ویل ینگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں