ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے شہر قائدمیں بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا، کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں