ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی باغیوں کی جانب سے کیے حملوں سے سعودی عرب کی دفاعی کمزوریاں سامنے آگئیں۔ جرمنی میں سینٹر فار اپلائیڈ ریسرچ کے ماہر سبسٹیان سنز کا کہنا ہے کہ جدہ میں گاڑیوں کی ریس کے عالمی مقابلے کے دوران حوثیوں کی کامیاب کارروائی محض اتفاق نہیں تھا۔ ان حملوں نے دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ حوثی سعودی عرب میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثیو ں کے درمیان تصادم کا سلسلہ 2015ء سے جاری ہے ۔
The post حوثی حملوں سے سعودی دفاع کی کمزوریاں سامنے آگئیں appeared first on Daily Jasarat News.