ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی ہدایت پر منحرف اراکین کیخلاف کارروائی کیلیے ڈرافٹ تیار

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین و سربراہ پارلیمانی پارٹی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر منحرف ارکان کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں منحرف ارکان قومی اسمبلی کو اظہاروجوہ کے نوٹسز کے اجرا کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔اظہاروجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ارکان اسمبلی کو اظہاروجوہ کے نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے جارہے ہیں ۔ دستور پاکستان کا آرٹیکل 63اے ارکان اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عاید کرتا ہے ۔آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب رکن قومی اسمبلی اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو (آج)جمعہ کو دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائے گی،مطمئن نہ کرنے والے ارکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب ارکان قومی اسمبلی کے خلاف باضابطہ ریفرنسز اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔تحریک انصاف آرٹیکل 63 اے کے تحت اسپیکر سے منحرف ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں