ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی آرٹی ترک چینل کا نیا نشریاتی دور ترک تارکین وطن کی صدا بنے گا، ڈائریکٹر جنرل ٹی آرٹی

ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  کے  ڈائریکٹر جنرل زاہد صوباجی  کا کہنا ہے کہ ٹی آرٹی   ترک چینل  بیرون ملک  مقیم ترک تارکین وطن کی صدا بنے گا۔

بیرون ملک مقیم ترکوں کی قومی اور اخلاقی اقدار، روایات اور رسم و رواج کو زندہ رکھنے اور ترک ثقافت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد  کے ساتھ ٹی آر ٹی  کے چینل  TRT Türk نے اپنے نئے چہرے کے ساتھ نشریاتی دور کا آغاز کیا ہے۔

TRT کے ڈایریکٹر  جنرل صوباجی  نے استنبول سرکے جی ٹرین اسٹیشن پر منعقدہ تعارفی  پروگرام میں کہا کہ TRT Türk نے اپنے خصوصی نشریاتی سلسلے کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے اور یہ انضمام کے اصولوں پر اپنی  نشریات  پیش کرے گا۔

ٹی آرٹی ترک چینل  کے ترکی سے بیرون ملک اور بیرون ملک سے ترکی کے ساتھ کسی پل کی خدمات ادا  کرنے کا ذکر کرنے والے  صوباجی نے کہا کہ ’’ "یہ ہمارا سٹریٹجک ہدف ہے کہ ہمارا ہر شہری، دنیا میں  جہاں کہیں بھی ہواپنے آپ کو  تنہا محسوس نہ کرے، یہ یاد رکھے کہ وہ ایک بڑے خاندان کا حصہ ہیں، ترکی میں مقیم ہر  فرد  کے  تارکین وطن سے  طاقت محسوس کرسکنا  ہمارے  اہداف کا عنصر ہے۔ ٹی آر ٹی فیملی کے طور پر  ہم اپنے صدر کی قیادت میں ایک مضبوط اور عظیم ترکی کے سفر  میں ضروری کاموں کو انجام دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ہم TRT World، TRT Arabi، TRT Deutsch، TRT روسی، TRT Avaz اور آخر میں TRT Türk چینلز  کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس تناظر میں، TRT Türk ایک نشریاتی نقطہ نظر کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہمارے بھائیوں کی آواز بنے گا جو انہیں قیام کردہ ممالک میں  تفریق بازی، ناانصافی، عدم مساوات اور اخراج کا سامنا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔‘‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں