ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسد قوتوں کے حملوں میں 3 بچے جان بحق

شام میں اسد حکومت اور اس کے حامی ایران کے زیرکنٹرول دہشت گرد گروہوں کی طرف سے ادلب غیر عسکری علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری بستیوں پر کیے گئے حملوں میں 3 بچے ہلاک ہو گئے۔

حلب کے مغرب میں واقع گاؤں کیفر حلب میں تعینات اسد حکومت کی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں پر مشتمل حکومتی فورسز نے ادلب کے شمال مغرب میں ماراتناسان گاؤں پر زمینی ہتھیاروں سے حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سول ڈیفنس ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق حملے میں 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ دن کے وقت روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوب میں واقع دیہات سفوہین اور فیلیفین پر کل 4 فضائی حملے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں