ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی اقدامات پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ ہے‘ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومتی اقدامات کو پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ قرار دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری سرور نے غیرآئینی کام کرنے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتوں نے غیرآئینی رولنگ کے بعد اجلاس جاری رکھا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 197 ووٹ آئے، ایک ووٹ ایاز صادق کا تھا جو کائونٹ نہیں ہوا۔قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ سارا اسکرپٹ پہلے سے لکھا ہوا تھا، ہم نے آئین کے مطابق اپنی رائے دے دی ہے۔پاکستان ایسی حرکتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، عملا اس وقت ملک کا وزیراعظم کوئی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں