ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا میں معاشی بحران سنگین، کابینہ کے26 ارکان نے استعفی دے دیا

کولمبو: سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث ملک احتجاج کی لپیٹ میں ہے۔ سری لنکا کی کابینہ کے 26 ارکان نے استعفی دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی کابینہ نے ملک میں جاری معاشی بحران اورحکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفی دے دیا۔

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسا اوران کے بڑے بھائی وزیراعظم مہندا راجا پکسا بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کولمبو میں اپوزیشن کے ارکان نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اورصدرسے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ غیرملکی سفارتکارو ں نے سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

ایمرجنسی کے تحت فوجی کوکسی بھی شخص کوگرفتارکرنے اورقید کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھرمیں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پرپابندی کے باوجود سری لنکا کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے پانی کی توپ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا۔

The post سری لنکا میں معاشی بحران سنگین، کابینہ کے26 ارکان نے استعفی دے دیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں