ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کوسپورٹ نہیں کرتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی ایک سیاسی جماعت کوکسی دوسری سیاسی جماعت کے مقابلے میں سپورٹ نہیں کرتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کوہٹانے کے الزامات میں کوئی قطعی کوئی سچائی نہیں۔ امریکا آئین کی پرامن بالادستی،جمہوری اصولوں قانون کی حکمرانی کی قانون کے تحت برابر ی کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے یہ اصول صرف پاکستان کے لئے بلکہ دنیا کے دیگرممالک کے لئے بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں