ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیل طلبا کی جسمانی ،ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں، بلال جمیل

اسلامی جمعیت طلباء جامعہ این ای ڈی کے تحت منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا ناظم کراچی بلال جمیل کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر):اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کے تحت3 روزہ فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیم پاور ایف سی نے اس فٹسال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم این ای ڈی ایکس سیگسنس تھی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو انعامات دیئے گئے۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 7 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 ہزار روپے سے نوازا گیا۔ ناظم کراچی بلال جمیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے طلبا کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اضافہ کرتے ہیں۔ جمعیت تعلیمی سیمینار کے ساتھ طلبا کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرتی رہتی ہے، جس میں اسپورٹس گالا، کرکٹ ٹورنامنٹ، فٹسال ٹورنامنٹ و دیگر مقابلے شامل ہیں۔ طلبا تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جبکہ اربن ایف سی کے کھلاڑی معاویہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز ناظمِ کراچی برادر بلال جمیل، نگراں پروفیشنل زون برادر اسید خانزادہ ، اور ناظمِ جامعہ برادر سید اریب ناصر نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ناظمِ کراچی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامی رقم دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں