ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ غریب کھلاڑیوں کیساتھ امتیازی سلوک کا نوٹس لیں

پشاور(جسارت نیوز)کھیلوںسے وابستہ کھلاڑ یوں جن میں زیادہ تعداد کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا اور سیکرٹری ا سپورٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ایڈمشن فیس بھی معاف کی جائے کیونکہ ان میں بیشتر غریب والدین کے بچے شامل ہیں جن کے پاس ماہانہ فیس تو ہوتی ہیں مگر ایڈمشن فیس ایک ہزار روپے جمع نہیں کراسکتے جبکہ ان کی اپروچ بھی نہیں ہوتی.گذشتہ روز ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کی ایڈمشن فیس معاف کرنے پر متعدد کھلاڑی جو ایڈمشن کیلئے آئے تھے انہیں کہا گیا کہ ڈی جی اسپورٹس سے منظوری کرکے لے آئیں تبھی ان کی ایڈمشن کے ایک ہزار روپے معاف کیے جائینگے جس پر اپروچ نہ ہونے کے باعث متعدد کھلاڑی واپس کردیے گئے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کے دفتر میں جانا بھی ان کیلئے بڑی بات تھی جبکہ دوسری طرف ایک پروفیشنل شعبے سے تعلق رکھنے والی خاتون کیلئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے خود درخواست فیس معاف کرنے کی حامی بھر لی جس پر کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں