ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت کرکٹ بحالی کیلیے دبئی میں بات چیت ہوگی ، رمیز راجا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی غیر رسمی ملاقات رواں ہفتے دبئی میں ہوگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ 7 سے 10 اپریل تک دبئی میں ہورہی ہے جس میں شرکت کے لیے پی سی بی سربراہ رمیز راجا اور چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین (آج)دبئی روانہ ہوں گے۔ پہلے چیف ایگزیکٹیو میٹنگ ہوگی جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ، فنانس اور دیگر کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بورڈ میٹنگ میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا آئی سی سی کو پاک آسٹریلیا سیریز کے انعقاد پر خصوصی رپورٹ دیں گے۔اجلاس کی سائیڈ لائنز پر چئیرمین پی سی بی مختلف بورڈ سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ چار ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا مجوزہ پلان بھی دوسرے بورڈز حکام کے ساتھ شیئر کریں گے۔ کورونا کے باعث گزشتہ دو برس زیادہ تر آن لائن میٹنگز ہوئیں۔اب تمام بورڈ ممبران دبئی پہنچ کر اس میٹنگ کا حصہ بن رہے ہیں۔دریں اثناء چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاک بھارت کرکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جاسکتا۔رمیز راجہ نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ معلوم نہیں آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹرنیشنل براڈکاسٹر کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ نے ویورشپ کے تمام رکارڈ توڑ دیے تھے، پاک بھارت میچوں کی طرح ایشز کی بھی ویورشپ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے سوال کیا کہآخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے؟۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ بین الاقوامی مقابلوں کا متبادل نہیں ہوسکتی، ہمارے پلانز پاکستان سپرلیگ کوبہتر سے بہتر کرنے کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے، بھارت، انگلینڈ اور آئی سی سی نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق بیان ابھی نہیں دیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی فول پروف سیکیورٹی اور کرکٹ کی میزبانی کرنیکا ثبوت دیاہے، پاکستان سپر لیگ کو پی سی بی آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں