ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن: 4برس میں 32900 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں

صنعا: عرب اتحاد کے ماہرین یمن میں بارودی سرنگوں کا سراغ لگارہے ہیں

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب اتحاد کے ماہرین نے 2018ء کے بعد 32ہزار 900بارودی سرنگیں تلف کرکے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے رہایشی علاقوں کے ساتھ سڑکوں، اسکولوں اور کھیتوں کے ارد گرد بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔سرنگیں صاف کرنے میں 32ٹیمیں شریک ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں