ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی 5 ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے چھ رکنی ویڈیو کانفرنس میں بلغاریہ، جارجیا، پولینڈ، رومانیہ اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکیہ کی دعوت اور ربط و ضبط میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اجلاس نہایت مفید رہا۔ ہم نے علاقائی دفاع اور سلامتی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

آقار نے کہا ہے کہ "اجلاس میں، سفارتی حل کے ساتھ تعاون کے لئے یوکرین میں فوری فائر بندی اور شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ہنگامی اہمیت پر زور دیا گیا ہے”۔

اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے دیگر موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ ” مذاکرات میں باردوی سرنگوں کے خلاف جدوجہد سمیت بحیرہ اسود میں امن و امان اور استحکام کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت پر ایک دفعہ پھر بات کی گئی۔ علاوہ ازیں انسانی امداد کے مسلسل دوام اور علاقائی بحران میں مزید اضافے کے سدّباب کے لئے ضروری تدابیر پر غور کیا گیا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں