ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوق اپنی جگہ، بیٹے کو کرکٹر نہیں بنائوں گا، سرفراز احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا عبداللہ کرکٹر بنے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کے مستقبل کی فکر ہے اور یہ نہیں چاہوں گا کہ وہ اس ذہنی دباؤ اور تناؤ سے گزرے جس سے ایک کرکٹر اپنے کیریئر میں گزرتا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کروانا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹر کے طور میں چاہوں گا کہ میرے بھائی یا بیٹے کو فوری طور پر منتخب کیا جائے اگر ایسا نہ ہو تو پھر تکلیف پہنچتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں