ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیریں مزاری کا اپنے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کرنے پر اعتراض 

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کرنے پر اعتراض کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری کے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کردیا۔شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کی جانب سے شیریں مزاری تھا کے لفظ پر اعتراض کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ کم از کم مرد اور عورت میں تو فرق کریں، میں مرد نہیں عورت ہوں،

آپ میرے لئے لفظ تھا کا استعمال کررہے ہیں۔ شیریں مزاری کے اعتراض و وضاحت پر ایوان کشت زعفران بن گیا،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں