ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد تحریک انصاف کے 25 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ تنویر الیاس پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بھی ہیں۔

تحریک عدم اعتماد وزیر مالیات ماجد خان اور وزرات ایس ڈی ایم اے اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں بلکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور وزرا کی طرف سے جمع کروائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں