ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قاسم سوری کا اسمبلی سیکرٹریٹ کو پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے کا حکم

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قائم مقائمسپیکر قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آگئے ہیں ،قاسم سوری کو 120 سے زائد کے اراکین کے استعفے موصول ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر قبول کرنے کی مخالفت کردی ۔

ذرائع اسمبلی کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی فارمیٹ پر استعفے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں،ہر مستعفی رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلایا جائے۔ استعفی ہاتھ سے لکھا گیاہو یا ٹائپ شدہ تصدیق لازمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایک بھی تحریک انصاف کے رکن کا استعفی منظور نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں