ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ جمائما

لندن (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر مظاہرے کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور ان بچوں کی تصویر پر مائنس سائن لگاتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹ واضح ہیں۔جمائما نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے گھر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جس میں بچوں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں90کی دہائی کے لاہور میں ہوں۔ جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں