ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹویٹر پر فیک ٹرینڈز، مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو بے نقاب کردیا

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چلنے والے حالیہ ٹرینڈز پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے طریقہ کار کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔

آج ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں تحریک انصاف کا اعمال نامہ ہے۔ میرے پاس جو رپورٹ آئی ہے اس کے مطابق صرف 33 درست ٹویٹر اکائونٹس ہیں۔ جو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے ہیں۔ ایک دن کی کارروائی کیلئے 924 ٹویٹر اکائونٹس کو استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 709 ایکٹو ٹویٹر اکائونٹس جن میں سے صرف 177 ہیومن اکائونٹس جبکہ 33 اوریجنل اکائونٹس تھے اور 75 فیصد ٹریفک جعلی تھی۔ یہ صرف 9 گھنٹے کی سائیکل کا ڈیٹا ہے۔ جن میں سے 6 گھنٹے یہ ایکٹو رہتے ہیں۔ لیگی ترجمان نے انکشاف کیا کہ ٹویٹر پر ٹرینڈز چلانے کیلئے روبوٹک پرچیزنگ کی جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال پاکستان کے عوام سرکاری خرچے پر جھوٹ سنتی رہی۔ گذشتہ چار سال کے دوران مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کشمیر فروشی، خارجہ پالیسی کی تباہی کی شکل میں ہر روز حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جن جج صاحبان نے ان کی آئین شکنی کو بے نقاب کیا اور ان کے خلاف فیصلہ دیا، انہوں نے انہیں بھی نفرت کا نشانہ بنایا اور اپنی جھوٹی سیاست کی نظر کیا۔ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ کوئی بھی شخص ان سے ان کی کارکردگی کا نہ پوچھے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں۔ یہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس اس لئے لانا چاہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کے حکم کے تحت الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر کرنا ہے۔ ان کی پٹیشن ہے کہ یہ تفصیلات پبلک نہ کی جائیں اور اکبر ایس بابر کو رسائی نہ دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں