پنجاب اسمبلی کے 16 اپریل کے اجلاس میں لوٹے کون اور کیسے لایا اس معاملے پر فوٹیجز سامنے آگئی ہیں۔خبر والے نے پنجاب اسمبلی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس کی صبح مختلف لوگ لوٹوں بڑے بڑے بکس میں لیکر آئے۔فوٹیج میں نظر والے شخص پرائیویٹ لوگ ہیں۔16 اپریل کو واضح طور پر ہدایات تھیں کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہوسکتا۔پنجاب اسمبلی کے ملازمین نے پرائیویٹ لوگوں کو ایوان کے اندر بھجوا دیا۔ڈپٹی سپیکر کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں جبکہ غور طلب بات یہ ہے کہ پرائیویٹ افراد کس کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں لوٹے لیکر داخل ہوئے اور اسمبلی کے عملے نے انہیں روکا کیوں نہیں؟