ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نئی ٹائیکونوٹ ٹیم کو خلاء میں بھیجے گا

چین دنیا کے مدار میں قائم کردہ تئین گونگ نامی خلائی اسٹیشن میں نئی ٹائیکونوٹ ٹیم بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

چین انسانی خلائی پروگرام ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی ٹائیکونوٹ ٹیم جون میں خلائی اسٹیشن پر پہنچے گی اور 6 ماہ کی ڈیوٹی کے بعد ہفتے کے اوخر میں دنیا واپس آنے والے ٹائیکونوٹوں کی جگہ سنبھالے گی۔

مذکورہ ٹیم خلائی اسٹیشن میں فرائض ادا کرنے والی تیسری ٹیم ہو گی۔ ٹیم کے ٹائیکونوٹ ” تئین جو ۔ 4″ نامی شٹل کے ذریعے خلائی اسٹیشن میں منتقل ہوں گے۔

ٹیم 6 ماہ تک خلاء میں رہے گی اور خلائی اسٹیشن میں اضافی حصوں کو نصب کرے گی۔

ٹائیکونوٹوں کی ضروریات کے لئے انسانی پرواز سے قبل مئی کے مہینے میں "تئین جو ۔4 ” کارگو شٹل کے ذریعے اشیائے ضروریات کی ترسیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چین اپنے خلابازوں کے لئے ‘ٹائیکونوٹ’ کا نام استعمال کرتا ہے اور چین کی خلائی اسٹیشن تئین گونگ کے معنی آسمانی محل کے ہیں۔ امریکہ کے، خلائی تحقیقات کے شعبے میں، چین کے ساتھ تعاون ممنوع قرار دینے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پروگرام میں چین کی شرکت بند کرنے کی وجہ سے چین، اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے لئے، کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں