ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹیم کی خراب کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کل وقتی منیجر کا انتخاب کر لیا

مانچسٹر: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹیم کی خراب کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کل وقتی مینجر کا انتخاب کر لیا ہے۔پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرک ٹین ہیگ کو اپنے نئے کل وقتی منیجر کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

ڈچ مین، جو 2017 سے ایجیکس ایمسٹرڈیم میں منیجر ہے، سیزن کے اختتام پر عبوری مینیجر رالف رنگینک سے عہدہ سنبھالیں گے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے مطابق ایرک ٹین ہیگ کے ساتھ معاہدہ جون 2025 تک کیا گیا ہے۔ایرک ٹین ہیگ نے ایجیکس کے ساتھ دو بار ڈچ ایریڈیویسی جیتا ہے اور دو بار ہالینڈ میں ڈومیسٹک کپ بھی جیتا ہے۔

ایرک نے 2018-19 کے سیزن میں یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ایک نوجوان ایجیکس ٹیم کی رہنمائی بھی کی۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں ایرک ٹین ہیگ کی مردوں کی پہلی ٹیم مینیجر کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو کہ ورک ویزا کی ضروریات سے مشروط ہے۔

کلب ترجمانے کے مطابق اس سیزن کے اختتام سے جون 2025 تک اور اس میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کرنے کے آپشن کے ساتھ ایرک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں