ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا کی فوج کے سربراہ کا دورہ پاکستان

نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل لکی ایلوونی اونینیوچیا لیو ایرایبور نے جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکیورٹی، فوجی تربیت، باہمی تبادلوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ ان مفید رابطوں سے باہمی دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو تقویت اور مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم اورپائیدار بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ۔
معزز مہمان نے پاکستان سے خریدے گئے JF-17 جنگی لڑاکا طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ JF-17 طیارہ، اپنی منفرد جنگی صلاحیتوں کے ساتھ، نائیجیریا کی سیکیورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل لکی ایلوونی اونینیوچیا لیو ایرایبور کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں