ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ مری،50لاکھ روپے کی نمک پاشی

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی پیش کی گئی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا جبکہ ایکسین محکمہ ہائی ویز پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔محکمۂ موسمیات، محکمہ ہائی ویز پنجاب، ریسکیو 1122 اور مری میونسپل کارپوریشن کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے محکمۂ موسمیات، محکمۂ ہائی ویز پنجاب، ریسکیو 1122 اور مری میونسپل کارپوریشن کی جمع کرائی گئی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ سانحہ مری سے متعلق ذمے دار محکموں کی جانب سے رپورٹس عدالت کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں، محکمۂ موسمیات نے 5 جنوری کو الرٹ جاری کر کے واٹس ایپ کر دیا، 3 روز تک اتنے سنجیدہ معاملے کو واٹس ایپ، واٹس ایپ کھیلا گیا، عدالت کا کام روز آپ کو بلاکر کہانیاں سننا نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کہا کہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ سانحۂ مری والےدن مری میں کُل 6 سُنو بلورز موجود تھے، محکمۂ ہائی ویز پنجاب کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 1100 ٹن نمک 50 لاکھ میں خریدا گیا، مری میں سانحے کے دوران نمک کا چھڑکاؤ سڑکوں پر نہیں عوام کے زخموں پر کیا گیا، ادارے جب اتنی لاپروائی سے پیسہ بہائیں گے تو ملک کے وزرائے اعظم کشکول لے کر ہی چلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں