ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  سازش کر کے مداخلت کی گئی غلامی  کسی صورت قبول نہیں کریں گے، فرخ حبیب

فیصل آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما   فرخ حبیب نے  کہا ہے کہ  سازش تیار کر کے مداخلت کی گئی،ہم کسی صورت غلامی قبول نہیں کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ  مریم صفدر نے کہا تھا کہ خط ہے ہی نہیں، وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ خط خود تیار کیا، عدم اعتماد کا ذکر خط میں بار بار ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس میں عدم اعتماد کا ذکر نہیں، جو کہتے تھے خط جعلی ہے آج ان کو معافی مانگنی چاہیے، مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، جب تک تحقیقاتی کمیشن نہیں بنتا یہ جھوٹ بولتے رہیں گے، وزیر داخلہ نے اپنا نام خود ہی ای سی ایل سے نکال لیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ کابینہ کے جتنے ملزم ہیں وہ سب ای سی ایل سے نکل چکے، احسن اقبال کہتے ہیں امریکا سے اجازت لینی پڑے گی، فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں ہر کام کی اجازت اب امریکا سے ہی لینی پڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں