ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیٹ بینک کا عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 تا 5 مئی 2022 تک مرکزی بینک بند رہے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر  2 سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں