ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،حنا ربانی کھر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ملاقات کررہی ہیں

اسلام آباد( آن لائن )امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے علاوہ ازیں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ،دوران ملاقات وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کیا وزیر مملکت کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں