ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کی چھٹیوں میں گرمی بھی کم ہوگی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور یکم مئی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا اور یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 5 مئی تک موجود رہے گا۔
یکم سے 3 مئی کے دوران چاغی، نوشکی، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں تیز بارش ہو سکتی ہے جبکہ لورالائی، مستونگ، ژوب، زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد اور بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر سمیت پنجاب کے اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یکم سے 2 مئی کو کراچی، حیدر آباد، بینظیر آباد، میر پور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ 2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت اور وزیرستان میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور خوشاب میں بھی عید تعطیلات کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گے جبکہ یکم سے 5 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کرم ، گلگت بلتستان دیامیر، غذر، استور، اسکردو، کشمیر مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، سری نگر، بارہ مولہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں