ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز صوبے کو ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے، رانا ثناءاللہ

 اسلام آباد :وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے حمزہ شہباز کوبطوروزیراعلی پنجاب حلف لینے پرمبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے کوانشاءاللہ ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلی پنجاب حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے کوانشاءاللہ ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ

میاں شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق میں تبدیلی اقتدارکے بعد آج پنجاب میں بھی ایک آئینی اور قانونی مرحلے کااختتام ہوگیا ہے،پاکستان الحمداللّٰہ اب ایک آئینی ، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں