ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریائی رہنما کی فوجی پریڈ میں شرکت‘ عسکری قوت بڑھانے کا عزم

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عسکری پریڈ کے دوران فوجیوں سے گفتگو کررہے ہیں

سیئول(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے فوجی پریڈ کا معاینہ کرتے ہوئے عسکری قوت بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فوج کے قیام کو 90برس گزرنے پر ملک میں عسکری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے جدید ہتھیاروں کی نمایش کی گئی۔ ان میں سب سے بڑا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل آئی سی بی ایم ، ہواسونگ 17 اور حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہائپرسونک میزائل بھی شامل تھا۔کم جونگ ان نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سپوت دشمن کو نیست و نابود کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں