سرائے نورنگ:شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کا اجلاس آج یکم مئی بروز اتوار طلب کر لیا۔
ان خیالات کا اظہارروئت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے منتظم و پریس سیکرٹری مولانا محمد ابراہیم ادھمی نے میڈیا سنٹر نورنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کا اجلاس آج یکم مئی بروز اتور بعد از مغرب جامع مسجد مولانا جمعہ خان نورنگ میں طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو شوال کاچاند نظرآگیا تو بروز سوموار کو عیدالفطر ہوگی اور چاند نہ آنے کی صورت میں رمضان المبارک کے 30روزے مکمل کرنے پربروز منگل کو عیدالفطر ہوگی انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اج بروز اتوار کی شام چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور نظر آنے کی صورت میں مقامی علماء کے ہمراہ رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے پاس تشریف لائیں۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ چاند رات پر ھوائی فائرنگ،آتش بازی اور چائنہ پٹاخوں سے اجتناب کریں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔