ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

لاہور: گورنر پنجاب کی جانب سے استعفی مسترد کیے جانے کے بعد کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے والے عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

ہفتے کے روز عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سکیورٹی کے افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی، حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی اطلاع ملنے کے بعد عثمان بزدار کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا اور وہ وہاں سے چلے گئے۔

عثمان بزدار کی سکیورٹی کے دو سے تین افراد کو پنجاب اسمبلی چھوڑا گیا جن کے ساتھ وہ اسمبلی سے روانہ ہوئے۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹاف کو کچھ واپس بھیجا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں