مدینہ منورہ :مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تردید کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعروں کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ یہ صریحا جھوٹ ہے، میں خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا۔
یہ صریحاً جھوٹ ہے۔ میں خود چیئرمین بلاول کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا البتہ مسجد نبوی میں سینکڑوں افراد نے چیئرمین بلاول کو سلام کیا، ہاتھ ہلاکر خوشی کا اظہار کیا۔#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور https://t.co/lusRllwsm0
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 29, 2022
انہوںنے یہ بھی کہا کہ مسجد نبویﷺ میں سینکڑوں افراد نے چیئرمین بلاول بھٹو کو سلام کیا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے ان کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔