ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریانے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیدی

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی ۔ انہوں نے اپنے جرنیلوں کی تعریف کرتے ہوئے کم کہا کہ کسی بھی جارحیت پر دفاع کے لیے ایٹمی آپشن کو نظرانداز نہیں کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل انہوں نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں عسکری پریڈ کا معاینہ کرتے ہوئے فوجی قوت بڑھانے کا عزم ظاہر کیاتھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فوج کے قیام کو 90برس گزرنے پر ملک میں عسکری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے جدید ہتھیاروں کی نمایش کی گئی۔ ان میں سب سے بڑا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل آئی سی بی ایم ، ہواسونگ 17 اور حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہائپرسونک میزائل بھی شامل تھا۔کم جونگ ان نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سپوت دشمن کو نیست و نابود کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں