محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے جس میں عوام کو گرد آلود ہواؤں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج اور کل گرد و غبار کے طوفان کا امکان ہے جبکہ حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments