ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہماری ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  کوئی بھی طاقت ہما ری ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی ۔

 صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی استنبول کے ضلعی صدر دفتر کے زیر اہتمام ایک دعوت افطار میں شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی انتظامی و اقتصادی نطام کی تشکیل نو کے کے حامل اس دور میں ترکی اپنے متعین کردہ اہداف ضرور حاصل کرے گا،ہم وطن عزیز کو یوکرین۔روس جنگ کے منفی اثرات سے دور رکھنے کی کوشش میں ہیں جبکہ بحالی امن کے لیے روسی صدر پوٹن،یوکرینی صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ایک ہفتے کے دوران  دو مرتبہ رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے سرحد پار فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشتگرد عناصر کے خاتمے  کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کا انتظامی و اقتصادی نظام اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے جس سے ہم آہنگی  پیداکرنے، سال 2023 کے متعین کردہ اہداف کو پورا کرنے، اور اپنی آئندہ نسلوں کے لیے سال 2053   کے ویژن پر مبنی منصوبوں کی تیاری کےلیے کمر بستہ ہیں۔

صدر نے بتایا کہ ملک میں کروڑوں درخت لگائے گئے ہیں جن کا تسلسل جاری ہے،گزشتہ بیس سالہ دور اقتدار کی طرح مستقبل میں بھی ہماری حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی طاقت ہماری ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں